1 اگست، 2016، 5:34 PM

ترکی کے صدر اردوغان نے بشار اسد کی تعریف اور شکریہ ادا کیا

ترکی کے صدر اردوغان نے بشار اسد کی تعریف اور شکریہ ادا کیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں شام کے صدر بشار اسد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ترک صدر اس سے قبل امریکی اور سعودی اشاروں پر صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹنانے کی سرتوڑ کوشش کررہے تھے لیکن اب انھیں دوستوں اور دشمنوں کا پتہ چل گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت  میں شام کے صدر بشار اسد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ترک  صدر اس سے قبل امریکی اور سعودی اشاروں پر صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹنانے کی سرتوڑ کوشش کررہے تھے لیکن اب انھیں دوستوں اور دشمنوں کا پتہ چل گيا ہے۔صدر اردوغان نے کہا کہ میرے اور صدر بشار اسد کے تعلقات اچھے نہیں تھے لیکن پھر بھی بشار اسد نے ناکام فوجی بغاوت میں میری حمایت کی۔

اردوغان نے کہا کہ مجھے امریکیوں کی حمایت کی توقع تھی لیکن امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں نے میری پشت میں خنجر گھونپ دیا۔ ترکی کے انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے امیرکہ، سعودی عرب، اسرائيل اور متحدہ عرب امارات کا ہاتھ ہے۔

News ID 1865923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha